Read an Urdu poem titled 'Peoples' Declaration-1' on Pakistan's current situation.
عوامی فرمان
کسی پاگل کو صدارت نہیں کرنے دیں گے کسی غاصب کو حکومت نہیں کرنے دیں گے
جن کو آتا ہی نہیں کچھ بھی کرپشن کے سوا اُن کو ہم لوگ سیاست نہیں کرنے دیں گے
مسندِ عدل کو ویراں نہیں ہونے دیں گے کسی بندر کو عدالت نہیں کرنے دیں گے
منتظم، غور سے پڑھ لیں یہ عوامی فرمان لوگ اب اُن کو نظامت نہیں کرنے دیں گے
مارشل لا کا جو کُتّا ہے ، نہ کھُلنے پائے وردی والو ، یہ حماقت نہیں کرنے دیں گے
وہ جو رشوت پہ پلا، نارِ جہنم میں جلا اُس کو ہم دیں کی نیابت نہیں کرنے دیں گے
عیش و عشرت کرو تم ،لوگ مریں فاقوں سے اب تمہں ایسی رذالت نہیں کرنے دیں گے
ہاتھ غاصب کے گریبان تلک پہنچیں گے احتسابوں میں رعایت نہیں کرنے دیں گے
ہو گئے مُلک پہ قابض جو تشدد کے امام اُن کو ملت کی امامت نہیں کرنے دیں گے
وہ جو مکروہ قدم اُترا ہے شیطان ملک اُس کو ہم گھر کی وزارت نہیں کرنے دیں گے
سب مسلمانوں کی مشترکہ امانت ہے وطن اِس امانت میں خیانت نہیں کرنے دیں گے
وہ جو بھٹو کی جماعت تھی،وہ تاریخ ہے اب ہم تمہیں اس کی وکالت نہیں کرنے دیں گے
تم مسلط کرو کل، لا کے بلاول ہم پر ہم تمہیں ایسی جسارت نہیں کرنے دیں گے
چھین لیتے ہیں جو ہاتھوں سے نوالے مسعود اُن کو اب ایسی خُباثت نہیں کرنے دیں گے
No comments:
Post a Comment